سندھ

یوم آزادی کے موقع پر عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی ٹکٹ جاری

حمکہ ڈاک پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

کراچی میں واقع ایدھی سینٹر میٹھادر میں جشن آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی ٹکٹ کا اجرا کیا گیا ہے، جبکہ تقریب میں فیصل ایدھی، بلقس ایدھی،پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ اخلاق رانا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ ٹکٹ جاری کرنے پر حکومت کے بے حد مشکور ہیں۔

دوسری جانب اب تک سے گفتگو کرتے ہوئے بلقس ایدھی کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر صبح چھ بجے ہی عبدالستار ایدھی قائد اعظم سے ملنے انکے مزار پر چلے جاتے تھے، جبکہ یارگاری ٹکٹ کے اجرا پر وہ حکومت کی مشکور ہیں۔ ادھر پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ محمد اخلاق رانا کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب کی شخصیت پر ہم سب کو فخر ہے،انہیں دیکھ کر کئی فلاحی اداروں نے جنم لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری کئے گئے بیس روپے مالیت والے ٹکٹ پر عبدالستار ایدھی کو سوشل آئی کون، گریٹیسٹ ہیومینیٹیرین اور فیلینتھراپسٹ کے اعزازات سے نوازا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close