کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کے معاملہ بہت سنجیدہ ہے، اگر بوتلوں کو تبدیل کیا گیا ہے اور ٹمپرنگ ہوئی ہے تو ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ شرجیل میمن کا معاملہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے کیونکہ چیف جسٹس اس معاملے میں خود تشریف لے آئے تھے، اگر بوتلوں کو تبدیل کیا گیا ہے اور ٹمپرنگ ہوئی ہے تو ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
ناصر شاہ نے کہا کہ یہ کوئی عام جوڈیشل مجسٹریٹ کا چھاپہ نہیں ہے بلکہ یہ چیف جسٹس آف پاکستان کا وزٹ ہے اور جن لوگوں نے شرجیل میمن کو بچانے کی کوشش کی ہے ان کو سزا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کو صحت کے سنجیدہ مسائل ہیں اور اس حوالے سے ریکارڈ ہسپتال میں موجود ہے۔