کراچی: ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔ ڈائریکٹر میٹ کے مطابق ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے جاری کردہ لیٹر سے بڑی غلط فہمی پیدا ہوئی ہے۔ میونسپل کمشنر کی جانب سے متعلقہ اداروں کو خط لکھا گیا ہے، جس میں اسکولوں کو سونامی سے بچاؤ کی مشقوں کا کہا گیا ہے۔
عبدالرشید نے کہا کہ سونامی کے پیش نظر ہر سال مشقیں کی جاتی ہیں، جس کے ذریعے آلات کے کارآمد یا ناکارہ ہونے کا اندازہ لگایا جاتا ہے، شہر میں بارشوں کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی، شہری کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، مشقیں کرانا ہر سال معمول کا حصہ ہوتی ہیں۔