سندھ
شکر ہے وہ شخص صدر نہ بن سکا جس نے 14 اگست نہ منانے کا اعلان کیا تھا، حلیم عادل شیخ
کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ شکر ہے وہ شخص صدر نہ بن سکا جس نے 14 اگست نہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عارف علوی کے انتخاب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کی جیت ہوئی، ہم وقت کے ساتھ ساتھ تمام وعدے پورے کریں گے، کراچی کے اندھیرے اب ختم ہونیوالے ہیں، نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریں گے اور کم آمدنی والے گھرانوں کو سستے مکانات جلد فراہم کئے جائیں گے۔