سندھ

نئے آئی جی سندھ کلیم امام نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام نے آج منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ نئے آئی جی سندھ امام کلیم نے عہدے کا چارج سنبھال کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں آئی جی سندھ کو کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں طویل جدوجہد کے بعد امن بحال کیا گیا ہے۔کلیم امام آئی جی پنجاب اور آئی جی موٹروے بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے سیاست اور بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے۔

اس سے قبل کراچی پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی سندھ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہری بھی پولیس سے تعاون کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close