سندھ
کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل سروس بند
پاکستان ویوز:کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں8 ،9 اور10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔
سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر نے پاکستان ویوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سروس صبح 7بجے سے رات 12بجے تک جزوی طور پر بند رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلوسوں کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل کی جائیگی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی۔
سیکریٹری داخلہ سندھ کے مطابق کراچی کے علاوہ میرپورخاص ، سکھر، حیدرآباد، نواب شاہ اور خیرپور سمیت حساس شہروں میں بھی ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں اور امام بارگاہوں کے اطراف موبائل فون سروس بند رہے گی۔