سندھ
مسلح ڈاکو کورنگی میں باڑے سے 15جانور کھول کر لے گئے
رپورٹس کے مطابق 20مسلح ڈاکو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں جانوروں کے باڑے میں گھس گئے اور قربانی پر فروخت کیلئے لائے گئے کم وبیش 15جانور کھول کر لے گئے ۔ جانوروں کی قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے
جانوروں کے باڑے کے مالک طیب نے بتایا کہ اس نے واقعے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج کرادیا ہے اور پولیس نے باڑے کے چار ملازمین کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ رات گئے ملزمان رات گئے باڑے میں داخل ہوئے اور اس کے پندرہ جانور کھول کر لے گئے۔ مالک کا مزید کہنا تھا کہ اس واردات سے اس کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے کیونکہ ہر جانور کی قیمت 8سے 10لاکھ تھی مگر ابھی تک پولیس نے کسی بھی ملزم کو گرفتا ر نہیں کیا ۔