سندھ
پاناما لیکس پر اپوزیشن کی ٹی او آرز کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹیوں کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔ رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کی ٹی او آرز کمیٹی سے لاتعلقی اختیار کی جائے۔ ایم کیو ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی وجہ سے ٹی او آرز کمیٹی سے علیحدہ ہورہے ہیں۔