سندھ
سیاستدان ارم عظیم فاروقی کے پاﺅں کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
خاتون سیاستدان ارم عظیم فاروقی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے2013 میں قومی اسمبلی کی ریزورسیٹ پر منتخب ہوئیں تاہم انہوں نے 2017 میں ایم کیوایم چھوڑ دی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تاہم آج کل وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آ رہی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر سفید رنگ کے پاﺅں کی تصویر شیئر کی جن کے ناخنوں پر انہوں نے اپنے سوٹ کے ساتھ میچنگ لال رنگ کی نیل پالش بھی لگا رکھی ہے ۔
ارم عظیم کی جانب سے بس تصویر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا ان کے پاﺅں کے دیوانے ہو گئے اور تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کئی صارفین نے انتہائی غیر اخلاقی حد تک بھی کمنٹس کر دیئے ۔