سندھ

کراچی کی پی آئی بی کالونی سے سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہونیوالی لڑکی بازیاب ، یہ کہاں تھی؟

کراچی(ویب ڈیسک)شہرِ قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی لڑکی سرجانی ٹاؤن سے بازیاب ہوگئی، جس کا موقف ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے دوست کے ساتھ گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی بی کالونی سے ایک 14 سالہ لڑکی دعا کی مبینہ گمشدگی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، جس پر اہلخانہ نے شدید احتجاج کیا تھا۔لڑکی کے اہلخانہ کا موقف تھا کہ دعا صبح سکول کے لیے گھر سے نکلی تھی اور پھر واپس نہیں آئی۔گمشدگی کی رپورٹ پر پولیس نے سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اور دعا کو بازیاب کرالیا۔چھاپے کے دوران لڑکی کے ساتھ وقاص نامی ایک لڑکا بھی موجود تھا۔

جیونیوز کے مطابق پولیس نے لڑکے کو ملزم کی طرح پیش کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی نیو ٹاؤن راؤ اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ وقاص لڑکی کو اغوا کرکے یا ورغلا کر لے گیا تھا۔تاہم پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں دعا نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی اور وقاص کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور بازیابی کے لیے جانے والی ٹیم کے لیے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا بھی اُس وقت ڈراپ سین ہوگیا تھا، جب لڑکی نے کورٹ میں اپنے سابق منگیتر سے شادی کرلی تھی۔

لاپتہ ہونے والی لڑکی کے والدین کے مطابق ان کی بیٹی کی 30 ستمبر کو شادی تھی اور مایوں کی تیاری کے لیے وہ اپنی بہن کے ساتھ نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک بیوٹی پارلر گئی تھی کہ پارلر کے باہر سے اُسے اس کے سابق منگیتر نے دیگر 3 ملزمان کے ساتھ مل کر اغواء کیا تاہم بعدازاں معلوم ہوا کہ لڑکی نے اپنے سابق منگیتر کے ساتھ کورٹ میرج کرلی اور نکاح نامہ بھی پولیس کے پاس جمع کروا دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close