سندھ
سترہ ہزار ٹن کافلیٹ ٹینکر آج پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل
فلیٹ ٹینکر لاجسٹک سپورٹ، جنگی آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کی معاونت اور طبی سہولتوں کے ساتھ امدادی آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔سال 2013 ءمیں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور ترکی کے تعاون سے 17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرکراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔ترکی کی شپ بلڈنگ فرم سووما ٹیکنالوجی،ایس ٹی ایم اور کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس نے مشترکہ طور پراس ٹینکر کو مقررہ وقت سے2 ماہ قبل تیار کرلیا،دہرے ہل پر مشتمل یہ ٹینکربین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے،فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے کارگو ترسیل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔یہ فلیٹ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگی آپریشن میں معاونت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے،یہ جہاز جدید طبی سہولیات کے ساتھ جنگ اور امدادی آپریشن کے ساتھ دوسرے جہاز کو مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔