سندھ

چیئرمین پی آئی اے ناصرجعفر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

پی آئی اے کےچیئرمین ناصرجعفر نےاستعفیٰ دےدیا، ان کا کہنا ہے کہ ملازمین کی ہلاکت کے واقعےکے بعد عہدے پر رہنے کیلئے دل نہیں مانتا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ہلاکت کے بعد میرے ضمیر پر بوجھ ہے اور اب میرا کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔

ناصرجعفر نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنااستعفیٰ وزیراعظم نوازشریف کوبھجوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک سال سے سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ تنازعہ کے حل کیلئے اپنی پوری کوششیں کیں لیکن افسوس ہے کہ ایسا واقعہ ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close