سندھ

نیو کراچی میں فائرنگ، پولیس اہلکار سید احمد رضوی جاں بحق

کراچی: نیو کراچی کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سید احمد عباس رضوی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والا اہلکار اپنے والد کے ساتھ پینشن کی رقم نکلوا رہا تھا کہ اس دوران واردات ہوئی۔ پولیس کے مطابق واردات میں 30 بور کا پستول استعمال ہوا اور سید احمد عباس رضوی کے سینے میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتول کو ان کے گھر کے قریب اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے والد کے ہمراہ رکشے سے اتر رہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ان کے سینے پر گولی ماری جو ان کے دل میں پیوست ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے واقعے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ عینی شاہدین و مقتول کے اہلخانہ اس واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل سید احمد عباس رضوی کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ کاروان حیدری نیو کراچی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین قبرستان وادی حسین (ع) میں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close