Featuredسندھ

کراچی، سرکاری ملازمہ کے جعلی بینک اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

کراچی: جعلی بینک اکاؤنٹ کا ایک اور کیس اُس وقت سامنے آیا، جب کورنگی میں سرکاری ملازمت کرنے والی ایک خاتون کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کورنگی کی رہائشی محکمہ صحت کی ملازمہ ثروت زہرہ کو اپنے بینک اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا علم اُس وقت ہوا، جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انہیں ٹیکس نوٹس بھیجا۔


ایف بی آر کی جانب سے بھیجا گیا ٹیکس نوٹس

متاثرہ خاتون کے بیٹے دانیال حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کے نام پر فیڈرل بی ایریا میں واقع نجی بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا گیا، جس میں ٹرانزیکشن کیمیکل کمپنی کے نام سے ہوئی ہے۔ مذکورہ جعلی بینک اکاؤنٹ کی تحقیقات ایف بی آر نے کی ہیں اور اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بھی خاتون کو طلب کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close