سندھ

سندھ کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کے بل کی منظوری دیدی

اجلاس میں سوشل ویلفیئر و ٹرانسپرنسی سمیت دیگر مسودات قانون کی بھی منظوری دی گئیوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس صبح 10بجے شروع ہوا،اجلاس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیا کیا گیا۔اجلاس کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا مسودہ پیش کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کے بل کی منظوری دیدی۔بل میں چند ترامیم کی جائیں گی اور 15دنوں میں مسودے کو اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔سندھ کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کے علاوہ سوشل بل ترمیمی آرڈیننس ،ٹرانسپرنسی اور اطلاعات تک رسائی کا مسودہ قانون بھی منظور کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close