سندھ

ایم کیوایم کو غلط ڈگر پر چلایا جا رہا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے کہ میرا مسئلہ ایم کیو ایم پاکستان کو بچانے کا ہے کیوں کہ جماعت کو غلط ڈگر پر چلایا جا رہا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 23 اگست کو لندن سے باضابطہ قطع تعلقی کے اعلان کے بعد یہ بات واضح ہے کہ 22 اگست کے واقعے میں کون ملوث تھا اور کون نہیں، اس واقعے کے بعد بنائے جانے والے مقدمات کے حوالے سے ہماری خواہش ہے کہ جلد ہی فرد جرم عائد ہو اور یہ مقدمہ منطقی انجام کو پہنچے، کیوں کہ اس مقدمہ کا قائم رہنا لوگوں کی حب الوطنی پر سوال ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میری پریس کانفرنس کے بعد رابطہ کمیٹی نے یہ تاثر دیا کہ مجھے منایا جائے گا، میں کسی سے ناراض نہِیں ہوں، کیا ہم اتنے گئے گزرے ہیں کہ مجھے منانے کی بات کی جائے گی، یہ کہوں کہ آپ میری عزت کریں یہ میرا مطالبہ نہیں ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ انتخابات 2018 میں ہم ہارے بھی ہیں اور ہرایا بھی گیا ہے، میرا مسئلہ ایم کیو ایم پاکستان کو بچانے کا ہے، جماعت کو غلط ڈگر پر چلایا جا رہا ہے، میں کہتا ہوں کہ کارکنان کی 5 فروری سے پہلے کی پوزیشن کو واپس بحال کیا جائے، اب انٹرا پارٹی الیکشن مِیں بات ہوگی، اس میں فیصلہ ہوگا کہ کارکنان کس کے ساتھ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی اجلاس میں نہیں بلایا گیا اور نہ کسی جگہ مشاورت کی گئی، میں نے 12 ستمبر کو رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا کیوں کہ رابطہ کمیٹی کا رکن ہونا نہ ہونا برابر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close