سندھ

کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں پنجاب سے پھیلائی جا رہی ہیں، مولابخش چانڈیو

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں پنجاب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔

کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونا وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، جہاں جرائم زیادہ ہیں وہاں نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں ہورہا کیونکہ وہاں فرشتوں کی حکومت ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں جاری آپریشن میں تیزی لا رہے ہیں اورصوبے میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد بھی نظر آئے گا۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بچوں کے اغوا کے کوئی واقعات نہیں ہوئے، بچوں کے اغوا کی افواہیں پنجاب حکومت کے محافظوں نے پھیلائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close