سندھ

کراچی :اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے ’واچ فورس‘تیار

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس نے 1870 اہلکاروں پر مشتمل ’اسٹریٹ واچ فورس‘ تیار کر لی۔

شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئےایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے ضلعی ایس ایس پیز کے ہمراہ گارڈن پولیس کوارٹر میں اسٹریٹ واچ فورس کے جوانوں سے خطاب کیا۔

خطاب میں ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ اسٹریٹ واچ فورس کے جوانوں کو شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بدنام مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

ساؤتھ اور سٹی ایریا میں اسٹریٹ کرائم واچ کو 80، ضلع شرقی کو 80، ضلع وسطی، ملیر، ویسٹ اور کورنگی بیس بیس نئی موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں، اسٹریٹ واچ فورس میں زیادہ تر نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے،دو موٹر سائیکلوں پر 4 اہلکار ٹولیوں کی شکل میں 8،8 گھنٹے ڈیوٹیاں کریں گے۔

ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اپنے اپنے علاقے میں اسٹریٹ واچ فورس کے سربراہ بنائے گئے ہیں، واردات کی اطلاع پر اہلکار برق رفتاری سے کارروائی کریں گے۔

کراچی پولیس چیف نے ملیر کے علاقے سکھن میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران زخمی ہونیوالے اسٹریٹ واچ فورس کے اہلکار کیلئے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close