Featuredسندھ

حلقہ این اے 243 کا ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کے بعد جشن منایا گیا

کراچی: ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد عالمگیر خان کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ڈسکو بیکری گلشن اقبال میں جشن منایا گیا، آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور کارکنان نے بھنگڑے ڈالے اور محمد عالمگیر خان کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی کا بہت شکریہ ہے، ہم قانون پسند ہیں اور قانون کو فالو کرتے ہیں، عالمگیر جیت گیا تو مبارکباد دینے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت، گورنر، پانچ وفاقی وزیر، دو مشیر، اپوزیشن لیڈر دیگر کراچی سے ہیں، یہ فرق ہوتا ہے جب کراچی قومی جماعت سے جوڑا ہو، میں ہمیشہ کہتا تھا قومی دھارے سے جڑ جائیں، ہمارا پلان کراچی کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کو پیرس نہیں اس سے لاکھ بہتر کریں گے۔ علی زیدی کے نعرے نہ بھائی کا نہ جان کا کراچی خان کا۔

محمد عالمگیر خان نے کہا کہ میں کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں، مخالفین کو کہا تھا تم اگر کارکنان پر جسمانی تشدد کرو گے تو ہم ذہنی تشدد کریں گے، آج تم پر ذہنی تشدد ہورہا ہے دیکھ لو، 30 سال قبل کراچی مسائل کا شکار نہیں تھا، آج کے کراچی کو طرح طرح کے مسائل ہیں، ہمارے وزیراعظم عمران خان اعلان کرچکے کہ کراچی کو ترقی دینگے، آج سے پہلے لاہور لاڑکانہ کیلئے ترقیاتی فنڈ ہوتے تھے، پہلی بار تحریک انصاف نے کراچی کو ترجیح دی ہے، یہ میری نہیں کراچی کے عوام کی فتح ہے، تحریک انصاف نے کراچی کو واپس قوی دھارے سے جوڑ دیا ہے، مخالفین نتائج سے مطمئن نہیں تو پی ٹی آئی کسی بھی حلقہ پر مقابلے کیلئے تیار ہے، فارم 45 چاہیئے تو مجھ سے لے جائیں اور نتائج دیکھ لیں، کراچی کیلئے اپنے مخالفین کے پاس بھی جاونگا، اب کراچی میں نفرت کی نہیں خدمت کی سیاست ہوگی، وسیم اختر کو کہتا ہوں وہ میدان میں اتریں میں بھی اترتا ہوں، مل کر کراچی کی خدمت کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close