سندھ

ضمنی انتخاب این اے 243، ایم کیو ایم کی عالمگیر خان کو کامیابی پر مبارکباد

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے این اے 243 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار عالمگیر خان محسود کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں بھرپور انتخابی مہم چلانے اور شبانہ روز محنت کرنے پر حق پرست امیدوار عامر ولی الدین چشتی کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخاب میں شکست کے باوجود حلقے میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کو 25 جولائی کے انتخاب سے 10 ہزار کم ووٹ ملے وہیں تحریک انصاف کو 66 ہزار کم ووٹ ملے، ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ہم اس فرق کو ختم کرکے ایسی تمام نشستیں دوبارہ جیتیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close