سندھ

میری دہری شہریت اگر ثابت ہو جائے تو مستعفی ہو جاؤنگا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

کراچی: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میری دہری شہریت پر بات کرنے والے ثابت کر دیں تو مستعفی ہو جاؤں گا، اٹھارہویں ترمیم میں کچھ چیزیں اچھی بھی ہیں۔ جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب الیکٹڈ ہیں اور نہ ہی سلیکٹڈ، ان کی بات کا کیا جواب دوں؟ میری دہری شہریت پر بات کرنے والے اگر ثابت کر دیں تو عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا اور جو میری دہری شہریت ثابت نہ کرسکے وہ اپنی سزا کا بھی تعین کرے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 18 ویں ترامیم سے متعلق جو کچھ کہا وہ میری ذاتی رائے ہے، اس ترمیم کے تحت بعض معاملات خراب کئے گئے، اس میں کچھ اچھی تو کچھ بری چیزیں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ملک اور اب صوبے کو لوٹنے کا نعرہ لگایا گیا ہے، کرپشن سے متعلق جو بھی ملوث ہوا، نیب کو خود کیس دوں گا، کرپشن میں بڑی گردنیں نکل جاتی ہیں، غریب پھنس جاتے ہیں، کسی غریب کو پھنسنے نہیں دوں گا، چاہے وہ نواز شریف کا آدمی کیوں نہ ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہر کا پانی چوری کیا جا رہا ہے، کراچی اور سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، سندھ حکومت ناکام ہوگئی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی کا پانی چوری کرکے ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے فروخت کیا جا رہا ہے، سندھ میں پانی کی قلت ہے، 12 ارب روپے ہضم کئے جا رہے ہیں، 12 ارب روپے فیڈریشن کی ملکیت ہیں، میں کراچی اور سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ایشوز حل کئے، پانی کے وال بھی مضبوط کرنا آتے ہیں، ڈیم میں کرپشن سے متعلق نیب کو کیس ریفر کیا جائے گا، سوا ارب کی خاطر سندھ حکومت کو 11 ارب ضائع نہیں کرنے دوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close