سندھ

ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے، پرویزرشید کی فاروق ستار کو یقین دہانی

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

پنجاب ہاؤس کراچی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور فاروق ستار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے سینیٹر پرویز رشید کو ایم کیوایم کے تحفظات سےمتعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ متحدہ کی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی ہے، 135 سے زائد کارکنان لاپتہ جب کہ کئی کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ہے۔ ان ہی حالات کے باعث ایم کیو ایم جمہوری دور میں بھوک ہڑتال کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے پر مجبور ہوئی ہے۔

اس موقع پر پرویز رشید نے ایم کیوایم کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی جانب سے اٹھائے گئے تمام معاملات کو وزیر اعظم تک پہنچایا جائے گا اور ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے معاملات طے کرنے کے لیے احتجاج کے بجائے مذاکرات کی راہ اپنانی چاہیئے۔ انہوں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی  کیونکہ حکومت معاملات کو حل کرنا چاہتی ہے جب کہ امید ہے آئندہ ایک دو روز میں صورت حال بہتر ہوجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close