سندھ

مراد علی شاہ کا آئی جی سندھ کو ٹیلی فون ،ٹی وی چینلز کو فوری سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈ یا پر حملوں کی کارروائیوں کا نوٹس لے کر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہدایت کی ہے کہ ٹی وی چینلز کو فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بھوک ہڑتال کرنے والے کارکن اچانک پریس کلب کے سامنے سے اٹھ کر مشتعل ہجوم میں تبدیل ہو گئے ہیں اور انہوں نے شہر میں متعدد ٹی وی چینلز کا گھیراﺅ کر لیا ہے ۔کشیدگی کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افرادفائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں ۔

شہر میں اچانک کشیدہ صورتحال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ٹی وی چینلز کو فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ان کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close