سندھ

نیب نے شرجیل میمن کے خلاف رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

 قومی احتساب بیورونے سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کا موقف ہے کہ سابق وزیرمحکمہ اطلاعات میں اربوں رپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔

نیب نے محمکمہ اطلاعات میں کی جانے والی تمام ترکرپشن کی تفصیلات عدالت کے روبرو پیش کردی گئی ہے۔

نیب نے عدالت میں یہ بھی کہا ہے کہ وطن واپسی پر شرجیل انعام میمن کوشامل تفتیش کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close