سندھ

متحدہ سے معاملات طے ہو گئے تھے لیکن پھر بھی شہر کے حالات کشیدہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے :مولا بخش چانڈیو

کراچی : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے معاملات طے پا گئے تھے اس کے باوجود شہر کی کشیدہ صورتحال سمجھ سے با لا تر ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجر ز بے بس نہیں ہیں ،دونوں اداروں کے اہلکار حالات کشیدہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ۔

نجی نیوز چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم سے ملاقات کر کے ان کے مطالبات بھی مانے اور متحدہ کو انصاف کے عمل کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پیپلز پارٹی کے بہت سے رہنما گئے اور متحدہ کے تحفظات سنے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ سے معاملات طے ہونے کے باوجود شہرکے حالات کشیدہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے ،اس بارے میں ایم کیو ایم سے پوچھا جائے کہ حالات کشیدہ کیوں کیے ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شر پسندوں کو روکنے کے لیے پولیس اور رینجرز کارروائیاں کر رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک واقعے سے پورے صوبے کو غیر مستحکم نہیں کہا جا سکتا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close