Featuredسندھ

50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے، گورنر سندھ

سکھر: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا۔ سکھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسکیم میں کوئی گڑبڑ ہورہی ہو تو فوری شکایت کریں اور سندھ حکومت بھی ہاؤسنگ اسکیم کو اپنا سمجھے، یہ اسکیم تمام سندھیوں اور پاکستانیوں کے لئے ہے، عوام کی فلاح کے لئے کوئی سیاست نہیں ہے سب مل کر کام کریں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ وہ کام کئے جو ناممکن نظر آئے، ہاؤسنگ اسکیم ایک خواب ہے، تعبیر انشاءاللہ کرکے دیں گے، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے، اسکیم میں قسطوں کی ادائیگی انتہائی آسان ہوگی، ماضی میں کوئی ٹوائلٹ بھی بنتا تھا تو تصویر لگی ہوتی تھی لیکن ہاؤسنگ اسکیم میں کسی کی کوئی تصویر نہیں لگی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف انتہائی مجبوری میں گئے، قرضوں کی ادائیگی کے لئے آئی ایم ایف کی طرف گئے ہیں جب کہ ملک میں کوئی معمولات زندگی رکی ہوئی نہیں ہے۔ اپنے پروٹوکول سے متعلق عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کہیں بھی پروٹوکول کے ساتھ نہیں جارہا ہوں، قافلے میں آفیشلز کی اپنی اپنی گاڑیاں ہوتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close