سندھ

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

کراچی: سندھ حکومت شہر قائد سمیت صوبے بھر میں آج ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے گی۔ سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے موٹروہیکل ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم بیک وقت پورے صوبے میں چلائی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ 11 ٹیمیں 38 مقامات پر ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گی اور کراچی میں مزار قائد، شاہراہ قائدین، مسلم آباد اور شاہین کمپلیکس پر کارروائی کی جائے گی۔ مکیش کمار چاولہ نے گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز سے ایکسائز ٹیموں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close