سندھ

پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور مرتے دم تک کرتا رہوں گا : عامر لیاقت حسین

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے رینجرز سے رہائی کے بعد کہا ہے کہ پاکستان سے محبت کرتاہوںاورمرتے دم تک کرتا رہوں گا۔جو بات فاروق بھائی کہنے جا رہے ہیں وہ میں پہلے ہی کہہ رہا تھا ۔میرے خلاف غداری کا مقدمہ نہیں ہے ۔

 

 متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رہا کر دیا گیا ہے، انہیں گزشتہ رات رینجرز کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے علاوہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن ، عامر خان کو بھی رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا تاہم آج صبح فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو رہا کر دیا گیا تھا اور اب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو بھی چھوڑ دیا گیا ہے ۔
رہائی کے بعد انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد کا بیان واپس لے لیا گیا ہے،بیان واپس لینا ہی چاہیے تھا،مجھ سے کچھ نہیں پوچھاگیا،نہایت ادب اور احترام سے بٹھایا گیا۔ عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ ڈی جی رینجرز سے ملاقات خوشگوار رہی، مجھے چائے پلائی گئی بسکٹ کھلائے گئے اورمحبت کا رویہ رکھا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close