سندھ

ایم کیو ایم کے کارکنان خود کو لاوارث نہ سمجھیں ،پی ایس پی ہر پاکستانی کے ساتھ کھڑی ہے :مصطفی کمال

کراچی :پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان خود کو لا وارث نہ سمجھیں ،جو بھی پاکستانی ہے ،پاک سر زمین پارٹی اس کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ اور وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے کارکنوں کو لا وارث سمجھ کر سلوک نہ کریں ،اگر ایسا کیا تو پھر لوگ سڑکوں پر آئیں گے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے 85فیصد لوگوں نے ایم کیو ایم کو ووٹ دیا ،اب متحدہ کے قائد کی تقاریر کے بعد جو صورتحال پیدا ہوگئی ہے ،صوبائی حکومت اس صورتحال سے یہ تاثر ہر گز نہ لے کہ ایم کیو ایم کے لوگ لا وارث ہو گئے ہیں اور نہ ہی انہیں لا وارث سمجھ کر اپنی پالیساں تشکیل دے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ کا قائد با ل بال جرم میں ڈوبا ہوا ہے اور گزشتہ آٹھ سالوں سے کراچی کو تباہ کردیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کل الطاف حسین نے خود ہی تقریر کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات کا ثبوت دے دیا۔مصطفی کمال نے کہا کہ جو لوگ شروع سے ایم کیو ایم کو ووٹ دیتے آرہے ہیں ،ان تک آگہی نہیں پہنچی ،ایسے لوگوں کے ساتھ کسی قسم کا برا سلوک نہیں ہونا چاہیے لیکن جو لوگ کراچی کا امن تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت یہ گمان نہ کرے کہ کراچی کا مینڈیٹ جن لوگوں کے پاس تھا وہ را کے ایجنٹ بن گئے ،اب صوبائی حکومت آزاد ہے ،سندھ حکومت کو بتا نا چاہتا ہوں کہ اگر لوگوں کو بجلی ،پانی ،تعلیم اور سیکیورٹی نہ ملی تو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے ۔انہوں نے صوبائی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر کوئی اس گمان میں ہے کہ اب سب کچھ فتح ہو گیا تو وہ اپنی ذہنی حالت درست کر لیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close