سندھ

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر درست نہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر قطعی درست نہیں، سندھ حکومت ایف آئی اے کی جے آئی ٹی سے تعاون کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ فراہمی کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو باقی معلومات اکٹھا کرکے جے آئی ٹی کو دینے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر قطعی درست نہیں، جے آئی ٹی نے جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کیا گیا ہے، بعض محکموں کا 10 سالہ مانگا گیا، ریکارڈ مرتب کرکے جلد فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ احسان غنی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ سیکرٹری توانائی کیس کی تحقیقات میں جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ دس سالہ ریکارڈ کو جمع کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ فراہمی میں تاخیر سے کام نہیں لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close