سندھ

نیب کا محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

کراچی: نیب نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا، کارروائی ماضی میں ہونے والی اربوں روپے کی مبینہ بے قاعدگیوں پر کی گئی ہے اور حاصل شدہ ریکارڈ سے بدعنوانی کا منی لانڈرنگ سے تعلق کا جائزہ لیا جائے گا۔ سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے لئے ایک اور مشکل، میگا منی لانڈرنگ معاملے پر نیب ٹیم نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ مار کر سینکڑوں فائلیں اور اہم ایکارڈ تحویل میں لے لیا،۔

ٹیم نے ڈائریکٹر اشتہارات اور دیگر عملے سے بھی پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق نیب اہلکاروں نے فائلوں کے پلندے گاڑی میں منتقل کر دیئے، ریکارڈ میں اشتہارات کی مد میں جاری رقوم، فراہمی اور دیگر ریکارڈ شامل ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سندھ حکومت نے ڈمی اخبارات کے نام پر اربوں کے اشتہارات جاری کئے گئے، اربوں روپے کی کرپشن کا تعلق میگا منی لانڈرنگ سے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close