ڈاکٹر عامر لیاقت سے ملاقات کرکے گلے شکوے دور کریں گے
ایم کیو ایم کے دفاتر جلد کھل جائیں گے جبکہ وسیم اختر کے پاس آج سے کراچی کی میئر شپ کا قلمدان ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت بھائی کے گلے شکوے دور کریں گے، چاہتے ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت ہمارے ہاتھ مضبوط کریں اس لیے ان سے آج ہی ملاقات کریں گے۔واضح طور پر کہا گیا ہے کہ فیصلے پاکستان میں ہوں گے ۔ ایم کیو ایم کے دفاتر جیسے بند ہوئے تھے ویسے کھل بھی جائیں گے کراچی کو امن کی طرف لے جایا جا رہا ہے اس کا فائدہ سب کو ہوگا۔نسرین جلیل باجی سینئر رہنما ہیں انہوں نے کسی اور تناظر میں بات کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور نسرین جلیل نے ایم کیو ایم سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول اوروزیراعلیٰ نے میئر کے اختیارات کیلئے مذاکرات اورتعاون کایقین دلایاتھا وزیراعلیٰ سندھ کراچی کے میئر کے اختیارات کےلئے مذاکرات کریںکیونکہ نالے کی صفائی کا جائزہ لینا وزیراعلیٰ کا کام نہیں۔میئر، چیئرمین کے ہاتھ مضبوط کریں، یہ وزارت عالیہ کے ہاتھ مضبوط کرینگے ۔ شہر میں کام ہوگا ، خدمت ہوگی تو یہ کریڈٹ وزیراعلیٰ کا ہوگا۔
خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے نامزد چیئرمین اور وائس چیئرمین ملک کی خدمت کرنے کو تیار ہیں وسیم اختر کے پاس آج سے کراچی کی میئر شپ کا قلمدان ہوگا ۔ وسیم اختر پر بے بنیاد الزامات ہیںشفاف تحقیقات کر کے انہیں شہر کی خدمت کا موقع دیں ، اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے بھی بات کروں گا ۔ وسیم اختر کےلئے جیل میں بیٹھ کر کراچی کی میئر شپ چلانا مشکل ہوگا ان کے آئینی اورقانونی دفاع کےلئے وکلا کی بہترین ٹیم ہے۔