فاروق ستار کو پکڑ کر شہرت پانے والا رینجرز کا جوان کون ہے
ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کارکنان کی جانب سے میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے بعد اپنی پارٹی کا موقف پیش کرنے کیلئے کراچی پریس کلب میں آئے تو رینجرز نے انہیں حراست میں لے لیا۔ اس دوران ان کی طرف سے مزاحمت کی گئی تو رینجرز کے گلوبٹ سے بھی بڑی مونچھوں والے اہلکار ” رانا ٹھاکر “ نے انہیں کہا کہ ڈرامے بازیاں بند کرو جس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار آرام سے بغیر کسی مزاحمت رینجرز اہلکاروں کے ساتھ چلے گئے۔
رانا ٹھاکر “ لاہور کا رہائشی ہے اور وہ پنجاب رینجرز میں بھرتی ہوا تھا جس کے بعد سندھ رینجرز میں چلا گیا۔ رانا ٹھاکر کا تعلق رینجرز کے 61 ونگ سے ہے جبکہ وہ سندھ رینجرز میں ڈی ایس آر کے عہدے پر تعینات ہے۔ رانا ٹھاکر اپنی مونچھوں کا خاص خیال رکھتا ہے اور اس نے بھرتی کے وقت سے ہی مونچھیں رکھی ہوئی ہیں جبکہ رانا ٹھاکر سیلفی کا بھی شوقین ہے۔ سندھ رینجرزمیں رانا ٹھاکر کو خاص مقام حاصل ہے اور اسے مشکل مشن پر بھیجا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو حراست میں لینے کے بعد رانا ٹھاکر پوری دنیا میں مشہور ہوگئے ہیں جبکہ فیس بک پر متعدد پاکستانیوں نے رانا ٹھاکر کی تصویر کو اپنی پروفائل پر لگایا ہوا ہے۔