سندھ

ڈاکٹر عشرت العباد کا موجودہ ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کا امکان

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو بالآخر پارٹی قائدین کی جانب سے پارٹی معاملات سے الگ کرنے کے فیصلے نے ملک کو قومی سیاست میں ایک بھونچال پیدا کر دیا ، مائنس ون فارمولہ کے حوالے سے قیاس آرائیاں بالآخر درست ثابت ہو گئیں ۔ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ مائنس ون فارمولہ کے بعد ممکنہ طور پر مصطفی کمال کی سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد موجودہ ایم کیو ایم کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو سائیڈ لائن کرنے کے بعد موجودہ ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کو ایک دوسرے میں ضم بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر فاروق کے اہم اور تاریخ ساز اعلان کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں نے دیکھوا و انتظار کر و کی پالیسی اختیار لی ہے ۔ اس توقع کا اظہار بھی کیا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سند ھ میں ایم کیو ایم کو دوبارہ حکومت میں شامل کر سکتی ہے۔ جس کا فیصلہ پی پی کی قیادت مشاورت کے بعد کرے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close