Featuredسندھ

امریکی سفارتخانے میں اسرائیل کا ایک بندہ موجود ہوتا ہے، ہارون رشید کا انکشاف

کراچی: نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے میں اسرائیل کا ایک آدمی موجود ہوتا ہے جس کے بارے میں پاکستان کو پتہ ہوتا ہے، اس لئے اگر کوئی پیغام دینا ہوتا تو اس کے ذریعے دیا جا سکتا تھا، اسرئیلی طیارے کی آمد کے حوالے سے خبر مشکوک ہے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کا اتحاد نہیں بن سکے گا، وہ حکومت پر دباﺅ بڑھانا چاہتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا، حکومت کو سول سروس کا ڈھانچہ بدلنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور اپوزیشن ملک میں موجود نہ ہوتو حکومت راہ راست پر نہیں رہتی۔ ملک میں ایک طاقتور اپوزیشن اورآزاد میڈیا کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں استعداد بھی نہیں اور ان کی تیاری بھی نہیں، یہ اصول ہے کہ جیسی عوام کی ذہنی استعداد ہوتی ہے ویسا ہی اس کا لیڈر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان زرداری اور نواز شریف سے بہتر ہیں لیکن جو آدمی خود کو برگزیدہ سمجھتا ہو اور پھر وہ ڈھیلا پڑ جائے اور عرق ریزی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چار افراد کو کابینہ سے نکالنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملا بردارز کی امریکہ کے کہنے پر رہا کیا گیا اور اس حوالے سے یہ تجویز بھی ہے کہ ملا برادر کو چیف ایگزیکٹو بنا دیا جائے، افغانستان میں حالات پہلے کی نسبت بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکن سفارتخانے میں اسرائیل کا ایک آدمی موجود ہوتا ہے جس کے بارے میں پاکستان کو بھی پتہ ہوتا ہے اس لئے حکومت کی جانب سے اگر کوئی پیغام دینا ہو تو اس کو دیا جا سکتا ہے، اسرائیلی طیارے کی آمد کے حوالے سے خبر مشکوک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close