سندھ

عام انتخاب اگلے سال دکھائی دے رہے ہیں، منظور حسین وسان کا نیا خواب

خیرپور: پیپلز پارٹی سندھ کے سینیئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر اور خوابوں کے بادشاہ منظور حسین وسان نے نیا خواب دیکھ لیا۔ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ عام انتخاب اگلے سال دکھائی دے رہے ہیں، نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان اعتماد والا پل ٹوٹ چکا ہے، اب ملاقات ممکن نہیں، جمہوریت کی خاطر ہوسکے تو ضرور ملنا چاہیئے، ممکن ہو تو اے پی سی پر ملیں۔

وہ اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آگے چل کر خود بولے گا کے میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، جب اس کے اپنے احتساب کے کٹہرے میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جیل ہمارا دوسرا گھر ہے، ڈرتے وہ ہونگے جو ادھر ادھر سے حکومت میں آئے ہیں، سندھ میں گورنر راج لگانے کی خواہش پوری کر لیں، جو دو ماہ سے زیادہ نہیں چلے گا اور دو ماہ بعد پھر بھی ہماری حکومت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو وطن لانے کے لئے دل اور ہمت ہونی چاہیئے، جو حکومت وقت کے پاس نہیں، احتساب سب کا کیا جائے، مگر پرویز مشرف کے دور سے لیکر اب تک کی سب بند فائلیں کھولنی چاہیئیں، عمران خان احتساب کی شروعات گھر سے کریں، ایسا نہیں کریں گے تو امیج خراب ہوگا، سیاستدانوں کو اب دنیا میں بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، جن کی بھی باہر جائیدادیں ہیں، ان کا احتساب ہونا چاہیئے، این آر او کی اب کسی کو ضرورت نہیں، پہلی بات تو این آر او دیگا کون، سوال یہ ہے کہ کس ادارے سے این آر او ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close