سندھ

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی: ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔  چہلم کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہی جس کے بعد بتدریج سروس کی بحال کردی گئی جب کہ کراچی، لاڑکانہ، نوابشاہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد تھی۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومتوں کی درخواست پر وزارت داخلہ نے شہدائے کربلا کے چہلم پر پنجاب سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری دی تھی۔

ملک بھر میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے اور جلوس کے روٹ پر ملحقہ سڑکیں عام ٹریفک کیلئےبند کی گئیں۔ کراچی کی ایم اے جناح روڈ سے ملحقہ راستوں پر بھی کنٹینرز لگائے گئے تھے۔ دوسری جانب سندھ بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکول بھی بند رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close