سندھ

سندھ پولیس میں ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کیلئے نیا یونٹ قائم

کراچی: سندھ پولیس میں شہید پولیس اہلکاروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیاسی و فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کے لئے نیا یونٹ قائم کردیا گیا، نیا یونٹ محکمہ انسداد دہشت گردی میں قائم کیا گیا ہے، نیا یونٹ قانون نافذ کرنے والے و دیگر اداروں کے اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات میں بھی معاونت کرے گا جبکہ سیاسی اور فرقہ ورانہ قتل کی تحقیقات بھی نئے یونٹ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ نئے یونٹ کا نام "ٹارگٹ کلنگ ورکنگ گروپ” رکھا گیا ہے، یونٹ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی کے تحت کام کرے گا، یونٹ کی ذمہ داریوں میں انٹیلی جنس انفارمیشن جمع کرنا شامل ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی شناخت اور ملزمان کو ملنے والی رقم اور ہتھیاروں کی ترسیل روکنا بھی مذکورہ یونٹ کی ذمہ داری میں شامل ہے، نئے یونٹ کو ملزمان کی سپورٹ کرنے والے سیاسی و مذہبی گروپس کی نشاندہی کرنے کا بھی مینڈیٹ بھی دیا گیا ہے۔ انسپکٹر علی رضا کو کو یونٹ کا انچارج بنایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close