سندھ

ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری

بائیس اگست کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور ہنگامہ آرائی کے بعد پارکس اور سرکاری پلاٹس پر قائم ایم کیوایم کے غیر قانونی دفاتر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی، کراچی میں ایک سو چھیانوے دفاتر سیل اور متعدد مسمار کردیئے گئے ہیں۔

کراچی میں غیر قانونی قائم ایم کیو ایم کے سیکٹراور یونٹ کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، گلستان جوہر، گلشن اقبال ، قائد آباد، لانڈھی، گلشن معمار، شاہ فیصل کالونی ،طارق روڈ سمیت کئی علاقوں میں دفتر گرا دئیے گئے یا سیل کر دئیے گئے، رات گئے پاکستان چوک پر واقع ایم کیوایم کایونٹ آفس سیل کردیاگیا اور موسمیات، بھینس کالونی میں یونٹ آفس پر بلڈوزر چلا دیئے گئے۔

سرکاری دفاتر میں لگائی گئی ایم کیو ایم قائد کی تصاویر اور وال چاکنگ کو بھی ہٹایا اور مٹایا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پارکس ، کھیل کے میدانوں اور سرکاری پلاٹس پر قائم غیر قانونی دفاتر بلڈوز کریں گے

دوسری جانب متحدہ قائد کی پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کے بعد کراچی سمیت کئی شہروں میں ایم کیو ایم قائد کی تصویریں بھی ہٹا دی گئیں، نائن زیرو کے قریب مکا چوک تک قائد ایم کیو ایم کی تصویروں سے خالی ہوگیا جبکہ مکا چوک کا نام شہیدملت لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا اور حیدرآباد میں قائد ایم کیو ایم کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا بورڈ بھی اکھاڑ دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close