سندھ

مصطفی کمال نے چائنہ کٹنگ کے الزامات مسترد کردیئے

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے چائنہ کٹنگ کے الزامات مسترد کر دیئے۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے محکمہ اینٹی کرپشن میں جاری تحقیقات سے متعلق جوابات اینٹی کرپشن میں جمع کروا دیئے ہیں جن میں انہوں نے چائنہ کٹنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

مصطفی کمال نے اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر کو پانچ صفحات پر مشتمل سوالنامے کا جواب اپنے وکیل کے ذریعے جمع کرایا ہے۔ انہوں نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ پریڈی اور لائنز ایریا کے متاثرین کو آباد کرنے کے لئے محمود آباد میں زمین الاٹ کی، سٹی کونسل کی اجازت سے تمام کارروائی کی گئی۔ مصطفی کمال نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ سٹی ناظم سے لے کر اب تک مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close