سندھ

حکومتی وزراء کو کچھ نہیں پتہ، صرف دوسروں کو صرف گالیاں دیتے ہیں، نفیسہ شاہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کو کچھ نہیں پتہ، صرف دوسروں کو صرف گالیاں دیتے ہیں، ایک وزیر کے گھر گائے چلی جاتی ہے تو یہ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں، فواد چوہدری دوسروں پر الزام تراشی کرتے ہیں، انکی اپنی وزارت کا حال سامنے ہے، کبھی کسی وزیراعظم کو دوسرے ملک جاکر اپنے ملک کی برائی کرتے نہیں دیکھا، پی ٹی آئی والے جہاں جاتے ہیں کنٹینر پر سوار رہتے ہیں۔

خصوصی بات چیت کے دوران ملک میں حالیہ دھرنے اور جلاؤ گھراؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومتی وزراء کے بھی معاہدے پر دستخط ہیں یہ انتہائی غیر ذمہ دارنہ ہے، حکومت کا یہ معاہدہ فیض آباد معاہدے کی دوسری قسط ہے۔ پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو زبانی احکامات پر تبدیل کردیا، پنجاب میں پی ٹی آئی کی صرف پالیسی تھی کہ پولیس ریفارمز لائیں گے، پی ٹی آئی حکومت نے راستے روکنے پر پنجاب میں تبادلے کر دیئے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close