سندھ

ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس، خالد مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری سمیت دیگر کو نوٹس جاری

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں اہم شواہد ملنے کے بعد متحدہ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری سمیت کئی ایم کیو ایم رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کے کے ایف اکاؤنٹ میں جعلی انٹریز کے اہم شواہد حاصل کرلئے ہیں جس پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے نئے اور ٹھوس ثبوت مل گئے، جس کے بعد خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری سمیت ایک درجن سے زائد ایم کیو ایم رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو نوٹس کردیئے ہیں۔

متحدہ کے دیگر رہنماؤں میں آصف حسنین، سلمان مجاہد بلوچ، ثمن جعفری، ایس اے قادری کے نام شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کو خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کے اکاؤنٹ میں جعلی انٹریز کے شواہد ملے ہیں، 726 جعلی انٹریز پائی گئی ہیں، مذکورہ اکاؤنٹ میں ایک ارب روپے کی رقم صرف پرچیوں پر جعلی نام لکھ کر جمع کرائی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close