سندھ

نیا پاکستان کے دھوکے میں کسی بھی سازش کو کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، خادم حسین رضوی

کراچی: تحریک لبیک پاکستان کے قائد علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ تبدیلی اور نیا پاکستان کے دھوکے میں کسی بھی سازش کو کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، جھوٹے مقدمات، گرفتاریاں، پھانسی کی سزاؤں جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے ماضی میں بھی ناموس مصطفی (ص) کے راستے میں جام شہادت نوش کرنے کے جذبے کو سرد نہیں کیا جاسکا ہے، پورا پاکستان تحریک لبیک کے ایمانی موقف کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، ہمارے زخمی کارکنوں کے حوصلے پہلے سے زیاہ بلند اور شہداء کے ورثاء کے جذبات نے قرون اولیٰ کی یاد تازہ کرکے میری فکر و سوچ کو بھی جلا بخشی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پہنچے کے بعد لیاقت نیشنل ہسپتال اور عباسی شہید ہسپتال میں نیو کراچی کے دھرنے میں زخمی ہونے والے کارکنوں کی عیادت  کی۔

بعد ازاں نیو کراچی میں جاں بحق ہونے والے شہباز قادری اور شاہد قادری کے گھروں پر تعزیت کرنے کے بعد ٹی ایل پی کے مقامی ذمہ داروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ خادم حسین رضوی کی آمد کا سن کر بڑی تعداد میں کارکنان یہاں جمع ہوگئے تھے اور گستاخ رسول کی ایک ہی سزا، سر تن سے جدا، سر تن سے جدا، غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کے نعرے لگا رہے تھے۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ غلامی اور عشق میں بہت فرق ہے، تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سوچ عالم کفر سے درآمد شدہ ہے، ڈالر اور یورو پر پلنے والے مٹھی بھر عناصر حکومت کو غلط راستوں پر ڈال کر اسے مزید آزمائش میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔

علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ زخموں سے چور کراچی نے عام انتخابات کی طرح آسیہ میسح کے حوالے سے خلاف شریعت فیصلے پر ایک بار پھر اپنے جس مومنانہ جذبے کا اظہار کیا ہے، میری آنکھیں نم اور میری زبان ان کے حق میں دعاؤں سے تر ہے، کراچی درود و سلام والوں کا وہ شہر ہے کہ جب بھی ملک میں اسلام کی سربلندی اور تحفظ ناموس مصطفے کی کوئی تحریک چلی ہے کراچی اور اہل کراچی نے نظریہ پاکستان کی اساس کو زندہ رکھنے کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، کراچی والوں کا کردار غلامان رسول کی تاریخ کا سہنری باب ہے۔

علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نے فیض آباد سے لے کر کراچی تک اپنے شہداء اور زخمیوں کیلئے حکومت سمیت کسی سے بھیک نہیں مانگی ہے، ہمارے اخلاص اور قربانیوں کی بدولت ہماری غیبی امداد پر حساب مانگنے والے پہلے خود اپنے امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک سے چندوں اور پر تعیش سیاسی پروگراموں کا حساب کتاب اس غریب پاکستانی کو پیش کریں، تبدیلی کے نعرے کے نتیجے میں غریب کے گھر کا چولہا بجھ چکا ہے اور وہ بال بچوں سمیت خودسوزی اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ آئین اور قانون کا حلف اٹھانے والے صبح شام طرز حکمرانی میں حلف کی پاسداری کے بجائے اس سے انحراف کرکے ہمیں قانون پر عمل کرنے کا سبق سکھا رہے ہیں، انہیں ایسی باتیں کرنے سے قبل اپنے گربیان میں بھی جھانک لینے کی زحمت کرلینی چاہیئے، آسیہ مسیح کے ناقابل قبول فیصلے کو درست قرار دینے والے قوم کو یہ بھی بتائیں کہ 12 مئی کو چیف جسٹس آف پاکستان کو یرغمال بنانے والے اور کراچی میں انسانوں کی نعشوں کا مینار بنانے والے آج حکومت میں کس قانون اور انصاف کے تحت شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جیسے پاکستان بنانے والے دو قومی نظریہ کے مطابق ناموس رسول کے تحفظ کی بات کریں تو ہم پر بغاوت کا مقدمہ بنانے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی اپیل پر انشاء اللہ 9 نومبر کو پورے ملک میں یوم اقبال پورے قومی جوش و خروش سے مناکر نہ صرف پاکستان سے تجدید عہد وفا کیا جائے گا بلکہ اس عزم کا بھی بھرپور اظہار کیا جائے گا جیسا کہ ماضی میں سوشلزم کا قبرستان پاکستان بنا تھا، اب سیکولرازم، لبرل ازم اور عالم کفر کا قبرستان پاکستان ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close