سندھ

کراچی، صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری، دکانداروں کا احتجاجی دھرنا

کراچی: صدر اور اس کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے علاقے صدر اور اس کے اطراف کے ایم سی کا انسداد تجاوزات آپریشن چوتھے روز جاری ہے جس میں تبت سینٹر، اکبر روڈ اور زیب النساء اسٹریٹ پر بھی آپریشن کیا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال پر قابو رکھنے کے لئے پولیس، رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے۔

ایمپریس مارکیٹ کے اطراف آپریشن میں دکانیں گرائے جانے پر دکانداروں نے ایمپریس مارکیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔ دکانداروں کا مؤقف ہے کہ وہ 50 سالوں سے کے ایم سی اور دیگر اداروں کو لاکھوں روپے ادا کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود اچانک دکانیں گرا دی گئیں۔ دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک انہیں متبادل جگہ فراہم نہیں کی جاتی ان کا دھرنا جاری رہے گا جب کہ ایمپریس مارکیٹ کے دکانداروں نے بھی آج مارکیٹ بند رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close