سندھ

اب کراچی میں تجاوزات نہیں ہونے دیں گے، تجاوزات کے خاتمے پر تاجر برادری خوش ہے، میئر کراچی

کراچی: صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی نے بھی ایمپریس مارکیٹ کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کی اصل شکل اور شہر کی خوبصورت لوٹانا چاہتے ہیں، ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں انہیں نہ دہرایا جائے، کے ایم سی نے جو علاقے کرائے پر دیئے ہوئے تھے ان سب کنٹریکٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کا روزگار چھیننا نہیں چاہتے، ہم تجاوزات کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اب کراچی میں تجاوزات نہیں ہونے دیں گے، اگر کوئی قانون کو ہاتھ میں لے گا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ میئر کراچی نے دکانداروں کے دھرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی کے ساتھ ناجائز نہیں ہونے دیں گے، تجاوزات کے خاتمے پر تاجر برادری خوش ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں بیروزگار ہونے والوں کو متبادل مارکیٹ میں جگہ دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close