سندھ

سندھ بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے حکام نے بتایا کہ پولی تھین بیگ کی تیاری اور استعمال جرم ہے۔جس پر کابینہ نے پولی تھین بیگ کے استعمال کے خلاف محکمہ ماحولیات کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

ترجمان کے مطابق 3 ماہ میں مرحلہ وار تمام اضلاع میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔اجلاس کے دوران بیمار و معمر قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر 3 ماہ میں نئی لسٹ مرتب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ نے خطرناک امراض میں مبتلا معمر قیدیوں کی رہائی کی بھی منظوری دی۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جیل کی میڈیکل کمیٹی معمر قیدیوں کی تفصیلات کابینہ کو ارسال کرے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے رہائی پانے والے قیدیوں پر نظر رکھی جائے گی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے غیرملکی اور زرِ ضمانت نہ ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق قیدیوں کو سندھ حکومت ضمانت ادا کرکے رہا کرے گی۔اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ، وزیرداخلہ، اسپیکر، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور 2 ایڈیشنل آئی جیز کو بلٹ پروف گاڑی دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

دوسری جانب کابینہ نے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں سندھ پولیس میں تقرری و تعنیاتی ڈرافٹ رولز پر غور کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی، جس میں امتیاز شیخ، شبیر بجار، آئی جی پولیس اور سیکریٹری داخلہ شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق کمیٹی سندھ پولیس رولز کا جائزہ لے کر کابینہ کو رپورٹ دےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close