سندھ

کراچی پریس کلب انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں

کراچی پریس کلب میں انتہائی اہم دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ کے دوران کس کس نے مزاحمت کی حساس اداروں نے کراچی پریس کلب انتظامیہ سے تفصیلات طلب کرلیں
کراچی پریس کلب انتظامیہ سے چھاپے کے وقت پریس کلب میں جاری ایک مذہبی تنظیم کے اجلاس کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں. کراچی پریس کلب انتظامیہ سے کہا گیا ہے بتایا جائے مذہبی تنظیم کے اجلاس میں کون کون شریک تھا اور اس اجلاس کا ایجنڈا کیا تھا. کیا کراچی پریس کلب انتظامیہ نے اجلاس کی اجازت دی تھی. اجلاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی طلب کی گئیں ہیں جس کے بعد پریس کلب عہدیداران میں بے چینی پائی جاتی ہے.
دوسری جانب تعاون نہ کرنے پر کراچی پریس کلب انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں. پریس کلب انتظامیہ اور عہدیداروں کے خلاف کارسرکار میں مداخلت, دہشت گردوں کو پناہ دینے, ملکی دفاع کے خلاف سازش, دہشت گرد کو فرار کرنے میں مدد اور اہلکاروں سے تلخ کلامی اور گالم گلوچ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق کراچی پریس کلب میں جس وقت چھاپہ مارا گیا اسوقت تین انتہائی مطلوب ملزمان میٹنگ میں موجود تھے. جنہیں میٹنگ میں موجود افراد نے شور شرابہ اور اہلکاروں کے سامنے مزاحمت کرکے فرار کرادیا. تاہم ایک ملزم کو گذشتہ رات گرفتار کرلیاگیا ہے. ملزم نصراللہ چوہدری مزہبی جماعت کے سوشل میڈیا ونگ کا انتہائی اہم رکن بتایا جاتا ہے. مزید چھاپے اور گرفتاریاں بھی متوقع ہیں.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close