سندھ

قوم جانتی ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو مزید بحران میں دھکیل رہی ہے، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے درباری دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر اپنی نااہلی ثابت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری قرضہ لینے والوں کے بجائے الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے اور دعوے پورے کریں، قوم جانتی ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو مزید بحران میں دھکیل رہی ہے اور ملک کو قرضوں کی لعنت سے چھٹکارا دلانے والے عمران خان آج اپنی ہی باتوں سے یوٹرن لے رہے ہیں، جبکہ الزام تراشی کی سیاست سے پی ٹی آئی اپنا وقار بلند کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر عمران خان اور درباری اپنی نااہلی ثابت کر رہے ہیں، فواد چوہدری زبانی جمع خرچ کے بجائے 10 ارب کی خیبر پختونخوا میں گھپلوں کا سراغ لگائیں، بلین ٹری، میٹرو ٹرین میں گھپلوں اور کرپشن کے پیسے پہلے اپنی صفوں میں موجود لوگوں کی جیبوں سے نکال کر قوم کا بھلا کریں، جبکہ فواد چوہدری بتائیں کہ علیمہ خان اور جہانگیر ترین کے پیسے کب پاکستان کے سپرد کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close