کراچی: قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ایس بی سی اے کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو حراست میں لے لیا اور چھاپہ مار ٹیم اب بھی دفتر میں ہی موجود ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کا ریکارڈ قبضے میں لیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر جون 2015 میں رینجرز اور اسی سال دسمبر میں نیب نے چھاپوں کے دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لیا تھا۔
نیب نے چائنہ کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی حراست میں لیا تھا۔