سندھ

ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق ہونی چاہیئے

ایم کیو ایم مخالف حکومتی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔

کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق سوال پر امریکی محکہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم کراچی میں حالات اور واقعات کا بارک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات سے واقف ہیں کہ سیکیورٹی فورسز ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ دفاتر بھی سیل کررہی ہیں۔

امریکی انتظامیہ نے میڈیا ہاؤسز پر مشتعل افراد کے حملے پر سخت موقف دیا، ترجمان نے حملہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے مترادف قراردیا، امریکا نے کارروائیوں کے خلاف ایم کیوایم کے احتجاجی حق کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج پر امن ہونا چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ ترجمان نے کہا کہ حکومت ہو سیاسی جماعتیں ہوں یا مظاہرین، آزادی اظہار کا حق استعمال کرتے ہوئے قانون کا احترام کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے پر اکسانے کے بعد سے ایم کیو ایم کے دفاتر اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close